Image Source : Twitter

سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد کیوی وزیر اعظم کا دبنگ اعلان
16 مارچ 2019 (20:30) 2019-03-16

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد پر فائرنگ کے بعد اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کے متاثرہ خاندانوں سے سیاہ لباس اور دوپٹہ اوڑھ کرملاقات او غم زدہ خواتین کی ڈھارس بند ھائی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے سہولیات مہیا کررہے ہیں، مقامی آبادی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرے گی، متاثرہ خاندانوں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مل کرکام جاری ہے، تحقیقات کے سلسلے میں آسٹریلوی سیکیورٹی حکام سے رابطے میں ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے 36 منٹ کے اندرپولیس نے ملزم کو گرفتارکیا،دہشت گرد نے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی مگر اب وقت آگیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں۔


ای پیپر