Image Source : Twitter

سانحہ ماڈل ٹاﺅن !نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف اہم فیصلہ
16 مارچ 2019 (19:37) 2019-03-16

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوگئی ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کر لیا اور دوسری طرف جے آئی ٹی کو نواز شریف سے تحقیقات کا پروانہ بھی مل گیا اب فیصلے کے مطابق نواز شریف سے بھی بیان قلمبند کروایا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی، سانحہ ماڈل ٹاون پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

جے آئی ٹی نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔


ای پیپر