کنگنا کی ناراضگی پر عامر خان پریشان ہوگئے
16 مارچ 2019 (19:24) 2019-03-16

ممبئی : بالی وڈ اداکار عامر خان کنگنا رانوت کو منانے کیلئے ان کے گھر جانے کو تیار ہو گئے ۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک خاص پریس کانفر نس رکھی تھی۔ بات چیت کے اس سیشن میں کیک بھی کاٹا گیا اور سوال جواب بھی ہوئے۔ اسی دوران جب عامر کو بتایا گیا کہ کنگنا ان سے ناراض ہیں تو وہ الجھن میں پڑ گئے۔ یہ بات سنتے ہی عامر نے کہا- وہ مجھ سے ناراض ہیں۔ پر کیوں ؟ ایسا مجھے تو انہوں نے کبھی نہیں بولا۔ میں ملوں گا ان سے تب پوچھوں گا۔

یاد رہے کنگنا نے منی کرنیکا کی رلیز کے بعد عامر خان ، عالیہ بھٹ، ٹوینکل کھنہ جیسے بڑے اسٹارس پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا تھا۔


ای پیپر