نیوزی لینڈ کے بعد لندن میں ہتھوڑا گروپ کا مسلمانوں پر حملہ
16 مارچ 2019 (17:42) 2019-03-16

لندن : نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر کے ایک مسلمان نوجوان کو زخمی کر دیا ، حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا جس میں ایک مسلمان نوجوان زخمی ہو گیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نوجوان کو زخمی بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔


ای پیپر