نیوزی لینڈ سانحہ میں شہید پاکستانی ہیرو نعیم راشد کی زندگی کا احوال
16 مارچ 2019 (15:27) 2019-03-16

کرائسٹ چرچ: بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دیدیا ، شہید نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے، نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم راشد کے بیٹے بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی۔

بین الاقوامی میڈیا بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دے رہا ہے۔کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے۔

حملے میں زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔


ای پیپر