جیسنڈا آرڈرن اسلامی لباس میں شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت
16 مارچ 2019 (13:47) 2019-03-16

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ میں دہشت گردی اور بربریت کے گھنائونے والے میں ایک بہترین انسان کی شکل میں وہاں کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جو کردار اپنایا اس کی پوری دنیا میں تعریف و توصیف کی جا رہی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن نے شہید ہونے والے مسلمان کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیلئے سکارف اور مسلم لباس میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم  جیسنڈا آرڈرن نے آج مساجد میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس طرح انہوں نے کالا لباس زیب تن کیا اور سکارف کے ساتھ اسلامی لباس پہن رکھا تھا۔  جیسنڈا آرڈرن نے زخمی مسلمانوں کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ بھی کیا ٗ زخمیوں سے بات چیت کی اور ان کی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ  جیسنڈا آرڈرن پہلی بار عالمی میڈیا میں اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب وہ امید سے ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے سیشنز میں شرکت کرتی رہیں ٗ بعد ازاں جب ان کے گھر اولاد ہوئی تو وہ اپنے نولود کو اٹھا کر اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں آتی رہیں۔ 


ای پیپر