جوتوں کے بعد عائشہ گلا لئی پر ٹماٹر اور انڈے پھینک دئیے گئے
16 مارچ 2018 (22:12)

ملتان:بہاولپور میں تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے اور ٹماٹر پھینک دئیے ، گو گو کے نعرے بھی لگائے گئے ۔سیاہی اور جوتے کے بعد سیاست میں انڈوں اور ٹماٹر کی انٹری، بہاولپور میں عائشہ گلالئی کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے اور ٹماٹر پھینک دئیے ۔ عائشہ گلالئی نجی ہوٹل پہنچیں تو وہاں موجود خواتین سمیت کھلاڑیوں نے احتجاج کیا جبکہ انڈے اور ٹماٹر پھینکے، اس دوران دونوں جانب سے گو گو کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ انڈے پھینکنے والوں کو کسی نے بھٹکایا ہے۔ پی ٹی آئی کی منحرف ایم این اے نے جوتے اور سیاہی کی سیاست کو عوامی ردعمل اور انقلاب کی نشانی قرار دیا۔ انہوں نے انڈے پھینکنے والوں کو یہ کہہ کر معاف کر دیا کہ ان کو کسی نے بھٹکا دیا ہے۔ وہ رات ملتان میں قیام کرنے کے بعد کل بھکر جائیں گی۔ خاتون کھلاڑی نے پی ٹی ا?ئی کی منحرف ایم این اے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔


ای پیپر