راحت فتح علی سے ایف بی آر نے سوا تین لاکھ وصول کر لئے
16 مارچ 2018 (20:42) 2018-03-16

لاہور :معروف گلوکار راحت فتح علی خان سے ایف بی آر نے مزید ٹیکس کٹوتی کر لی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے نجی بنک میں راحت فتح علی خان کے اکاﺅنٹ سے تین لاکھ 25 ہزار روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔گلوکار کے ذمے سال 2015 کے ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

جج کی وصولی کے لئے چند روز قبل اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے تھے اور سات مارچ کو 20 لاکھ روپے کی ٹیکس کٹوتی کی گئی تھی تاہم اب ایک اور اکاﺅنٹ سے مزید ٹیکس کٹوتی کر لی گئی ہے۔ ٹیکس حکام کے مطابق بار بار نوٹسز کے باوجود راحت فتح علی خان ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے اکاﺅنٹس منجمد کر کے کٹوتی کی جا رہی ہے۔


ای پیپر