بھارت جنوبی ایشیا کو میدان جنگ بنانے سے گریز کرے : چینی میڈیا
16 مارچ 2018 (19:16)


بیجنگ:چین نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشاء کو میدان جنگ بنانے سے گریز کرے کیونکہ ایسا کرنا غیر تعمیری اقدام ہو سکتا ہے۔


چینی میڈیا نے دعوی ٰ کیا ہے کہ بھارت نے جھڑپوں کے بارے میں غیر معمولی تشویش کا اظہار اور قیاس آرئی کی کہ یہ بھارت ہے جس نے سماجی میڈیا کے ذریعے ہنگاموں پر اکسایہ ہے ۔ہنگاموں کی وجہ سے بھارت میں بلاشبہ تشویش پیدا ہو گئی قومی دھارے کے میڈیا اداروں نے بے چینی کے بارے میں مسلسل تازہ ترین خبریں جاری کی تاہم رپورٹوں میں کوئی غیر معمولی تشویش نہیں پائی گئی ،ان رپورٹوں میں زیادہ تر بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ پر توجہ مبذول کی گئی ۔


رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی و تجارتی تعاون پر توجہ مبذول کرنے کے ساتھ جنوبی ایشاء میں چین کے داخلے سے نہ صرف علاقائی ترقی ، امن واستحکام کو فروغ حاصل ہو گا اور طویل المیاد لحاظ سے ہمسائے ممالک کے بارے میں بھارتی پالیسی کیلئے سوادمن ہوگا ۔ آخر میں عالمگیریت کی ترقی سے جنوب ایشائی خطے میں چینی ترقی سے چین ، بھارت ، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشائی ممالک کو فوائد حاصل ہوں گے ۔ بھارت ، چین یا دوسرے ممالک کے میڈیا اداروں کو صورتحال کے بارے میں کہیں زیادہ گمراہ کن سیاسی توجیہات نہیں کرنی چاہیے۔


ای پیپر