طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے : اعزاز چوہدری
16 مارچ 2018 (18:56) 2018-03-16


واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ،پاکستان کا موقف واضح ہےکہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ،مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں،پاک امریکا تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔


تقریب سے خطاب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ۔ طالبان کو بھی ہمارا پیغام ہے کہ مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ پاک امریکا تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔ پاک امریکا تعلقات کی بہت سے جہتیں ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ ایک برس میں تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بہت اہم اور گہرے ہیں۔


ای پیپر