ہر دل عزیز اداکار عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا
16 مارچ 2018 (18:37) 2018-03-16

دہلی:گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشمکش میں عرفان خان نے بالآخر اپنی بیماری سے متعلق تصدیق کرتے ہو ئے اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ہر دل عزیز اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر' کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کر دی۔ہالی وڈ اور بالی وڈ میں کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر مرض کی تصدیق کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ شروع میں اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل رہا لیکن آس پاس موجود لوگوں نے امید دلائی۔

عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعاو¿ں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں، جلد مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ ان کو برین ٹیومر ہوا ہے تاہم اپنی بیماری کا نام بتاتے ہوئے افواہ پھیلانے والوں کو گوگل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 


ای پیپر