چینی طبی ماہرین نے مصنوعی دل ایجاد کر دیا
16 مارچ 2018 (17:10) 2018-03-16


بیجنگ :چین نے راکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے منصوعی دل ایجاد کر لیا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس سے لاگت میں کمی ہونے سے مقامی مریضوں کو فائدہ پہنچے گا ۔


تفصیلات کے مطابق چینی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کے سابق ڈائریکٹر لائی ہونگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ منصوعی دل جانوروں پر مکمل تجربات کے بعد ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔یہ دل چائنہ لانچ وہیکل ٹیکنالوجی اکادمی اور شمالی چین کے کیان جن کے ٹیدا نٹرنیشنل کارڈیو ویسکولر ہسپتال نے مشترکہ طور پر بنایا ہے ۔یہ منصوعی دل ایک راکٹ سٹم سے مقناطیسی اور مائع صعود استعمال کرتاہے توقع ہے کہ ’’خلائی دل ‘‘ 13ویں پانج سالا منصوبے (2016-20)کے دوران کلینکل آزامائش کے مراحل سے گزے گا ۔


ای پیپر