رائو انوار کی گرفتاری :رپورٹ 19 مارچ تک جمع کرائی جائے : سپریم کورٹ
16 مارچ 2018 (16:39) 2018-03-16


کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ قتل کیس کے روپوش پولیس افسر را ئوانوار کی گرفتاری کے لئے آئی جی سندھ نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی، چیف جسٹس نے پیر 19 مار چ تک رپورٹ جمع کر انے کا حکم د یدیا۔


جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ را ئوانوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش سے متعلق اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، جو ویڈیوز ہمارے پاس ہیں وہ واضح نہیں، مزید فوٹیجز درکار ہیں۔آئی جی سندھ نے عدالت سے ر ائو انوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کتنی مہلت دی جائے ۔


آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ دو، تین روز میں رائو انوار کی گرفتاری میں پیش رفت ہو جائے گی جس پر چیف جسٹس نے انہیں حکم دیا کہ پیر 19 مارچ تک رپورٹ جمع کرائیں اور اسی روز نقیب اللہ قتل کیس اسلام آباد میں سنیں گے۔


ای پیپر