منتخب وزیر اعظم کیخلاف چھوٹے ثبوت لائے گئے : مریم اورنگزیب
16 مارچ 2018 (16:19) 2018-03-16


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے، لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں۔


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ ہے اور سوچنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں اور اب پوری قوم صرف ایک ہی بات کر رہی ہے ووٹ کو عزت دو۔


ای پیپر