رائو انوار کی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے: والد نقیب محسود
16 مارچ 2018 (16:03) 2018-03-16


کراچی : مقتول نقیب اللہ کے والد نے کہا ہے کہ رائو انوار کی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ڈیل کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں، کوئی بھی رقم نقیب کے سر کے بال کے برابر بھی نہیں ہے، نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے۔


مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے اور ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔مقتول کے والد نے کہا کہ ڈیل کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں، کوئی بھی رقم نقیب کے سر کے بال کے برابر بھی نہیں ہے، جب تک را انوار گرفتار نہیں ہوتا عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ۔


ای پیپر