وزیر اعظم کادورہ کراچی ،گورنر عمران اسماعیل کو اہم ٹاسک دیدیا
16 جون 2020 (21:59) 2020-06-16

کراچی:وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے گورنر عمران اسماعیل سے اہم ملاقات بھی کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال سمیت کرونا کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔


ای پیپر