عظمیٰ کاردار سے متعلق زلفی بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا
16 جون 2020 (20:06) 2020-06-16

کراچی :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قریبی دوست زلفی بخاری نے عظمی کاردار کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ ان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے گفتگو انتہائی شرمنا ک ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کے لیے پہلی ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والی شخصیت ایسا کرے تو یہ پریشان کن ہے۔

خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر گزشتہ روز انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔


ای پیپر