پیٹرول کی قلت کیوں ہوئی ؟وزیرا عظم جان کر حیران
16 جون 2020 (20:05) 2020-06-16

اسلام آباد : پیٹرول کی شارٹج کیوں ہوئی ؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے انوکھی منطق دیکر وزیر اعظم اور وزرا کوورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا ہے کہ لوگوں نے گھروں یا غیرقانونی پٹرول پمپس پر پیٹرول ذخیرہ کرلیا ہے۔ ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کے حوالے سے چھوٹی سطح کی 10 ہزار ایجنسیاں موجود ہیں، لوگوں نے گھروں یا غیرقانونی پیٹرول پمپس پر پیٹرول ذخیرہ کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے ارکان نے پیٹرول کی قلت کے بارے میں ندیم بابر کا مؤقف مسترد کردیا، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اتنےبڑے پیمانے پرپیٹرول کی قلت چھوٹی سطح پر ذخیرہ اندوزی سے نہیں ہوسکتی۔


ای پیپر