پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
16 جون 2020 (15:33) 2020-06-16

اسلام آ باد : پاکستان کے بالائی علاقوں ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں5.7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

منگل کو اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، تیمر گرہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی ایک سو بارہ کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔


ای پیپر