file photo

بھارتی سورماؤں کو چینی فوج پر حملہ کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا
16 جون 2020 (14:24) 2020-06-16

نیو دہلی: بھارتی فوجیوں کو سرحد پار کرکے چینی فوج پر حملہ کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا، لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک کرنل اور دو فوجی مارے گئے۔

چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے سرحد پار کرکے حملہ کیا اور اسے منہ کی کھانا پڑی، چین نے بھارت کو آئندہ ایسے اقدامات سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔

بھارتی فوج نے بتایا کہ پیر کی رات کو لداخ کی وادی گولان میں دونوں افواج میں جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کے اہلکار مارے گئے۔

لداخ میں چین بھارت کشیدگی پر 5 ہفتے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، بھارت کی درخواست پر دونوں ممالک کی ملٹری قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جن کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا۔

اس دوران بھارت نے متنازعہ علاقے میں فوجی دستوں میں اضافہ کیا اور 'بوفور' گنز سمیت بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا، لیکن اس کے بعد بھی وہ میدان میں ڈھیر نظر آیا۔


ای پیپر