فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے: سعودی ولی عہد
16 جون 2019 (17:42) 2019-06-16

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب جاپان کے وزیر اعظم تہران کے دورے پر تھے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں کررہے تھے لیکن ایران نے اس کا بھی کوئی خیال نہیں کیا، ایران نے جن آئل ٹینکرز پر حملہ کیا ان میں سے ایک جاپان کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے شہریوں، خومختاری، سالمیت اور مفادات کو لاحق خطرے سے نمٹنے میں کسی قسم کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے الزامات کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ان الزامات کی سختی سے تردید کر کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ بغیر شواہد کے وقت ضائع کیے بغیر ایران پر الزامات کے لیے کود پڑتا ہے ، ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ، ایران کسی قسم کی دہشتگردی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔


ای پیپر