بھارت کی امریکا کیخلاف جوابی کارروائی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
16 جون 2019 (15:45) 2019-06-16

نیودہلی: بھارت کی امریکا کیخلاف جوابی کارروائی، 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

بھارت نے یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے تجارتی مراعات کے خاتمے کے ردعمل میں کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے عائد کردہ امریکی محصولات کی زد میں بادام، دالیں سیب اور دیگر خشک میوہ جات شامل ہیں۔ جی پی ایس اسٹیٹس ختم کرنے اور ایران سے تیل کی خریداری روکنے پر بھارت نے امریکا کے خلاف یہ اقدام اُٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ 28 امریکی اشیاء کی درآمد پر 220 ملین ڈالر ٹیکس لگایا گیا ہے۔


ای پیپر