فوٹو بشکریہ فیس بک

پاک بھارت ٹاکرا، کھلاڑیوں کو کسی قسم کے دباؤ کے بغیر میدان میں اترنا چاہیے: وزیراعظم
16 جون 2019 (12:17) 2019-06-16

اسلام آباد: بھارت کیخلاف میچ کیلئے وزیراعظم کا پاکستانی ٹیم کو پیغام، کہا کھلاڑیوں کو چاہیے ہار کے ڈر کو بھول کر بہادری سے اپنا کھیل ‏کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کو دلیری دکھانا ‏ہو گی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اسلیے قومی کرکٹرز کو کسی قسم کے دباؤ کے بغیر میدان میں اترنا چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا بھی وہی حشر ہو گا جو ‏حشر مودی کا کرغستان میں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج مانچسٹر میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پلیئرز پر کوئی پریشر نہیں، بھارت کیخلاف اچھا کھیلیں گے۔

ویرات کوہلی بھی محمد عامر کا سامنا کرنے کو تیار، بولے جس بولر میں بھی مہارت ہوتی ہے اس کی عزت کرنی پڑتی ہے۔ کرکٹ کی سب سے بڑی نفسیاتی جنگ سے پہلے، دلوں کی دھڑکنیں بے قابو ہونے لگیں۔


ای پیپر