35 سال پرانی ویڈیو گیم 2 کروڑ میں فروخت
16 جولائی 2020 (23:02) 2020-07-16

ڈلاس: آن لائن نیلامی میں نائنٹینڈو کا پرانا اور مشہور ویڈیو گیم سپر ماریو برادرز 114000 ڈالر (تقریبا 2 کروڑ پاکستانی روپے)میں نیلام ہوا، جسے ایک نامعلوم شخص نے خریدا ہے۔یہ ویڈیو گیم 1985 میں نائنٹینڈو این ای ایس کونسول کیلیے جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک آن لائن نیلامی میں نائنٹینڈو کا پرانا اور مشہور ویڈیو گیم سپر ماریو برادرز 114000 ڈالر (تقریبا 2 کروڑ پاکستانی روپے)میں نیلام ہوا، جسے ایک نامعلوم شخص نے خریدا ہے۔یہ ویڈیو گیم 1985 میں نائنٹینڈو این ای ایس کونسول کیلیے جاری کیا گیا تھا اور اس کی ایک ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی جسے اس نے ڈلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کیلیے رکھا ہوا تھا۔

آن لائن نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے اس کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور یہ گیم کارٹریج خرید لی۔ماریو برادرز جسے اکثر ماریو بروس بھی کہا جاتا ہے، ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نائنٹینڈو کا مقبول ترین ویڈیو گیم ہے جس کے نہ صرف نت نئے ورژن سامنے آچکے ہیں بلکہ اس پر فلم بھی بن چکی ہے۔شاید اسی لیے کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں!


ای پیپر