برازیلین وزیر اعظم دوبارہ کورونا میں مبتلا
16 جولائی 2020 (17:24) 2020-07-16

برازیلیا:برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ کا نتیجہ دوبارہ مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزازیلین وزیر اعظم کا ایک ہفتے سے پہلے بھی ان کا وائرس کا نتیجہ مثبت آیا تھا ۔انہوں نے اپنے فیس بک اکانٹ پر براہ راست نشریات میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ کچھ دنوں میں وہ میرا ایک نیا ٹیسٹ لیں گے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا تاکہ ہم اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آسکیں۔

ایوان صدر کے سیکرٹریٹ نے ایک ریلیز میں کہاکہ بولسنارو برازیلیا کے الورورڈا محل میں قیام پذیر ہیں اور طبی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہے۔منگل کی صبح تازہ ترین ٹیسٹ لیا گیا تھا اور نتیجہ رات کو سامنے آیا تھا ۔ 7جولائی کو بولسنارو نے اعلان کیا کہ بخاراور عام تکلیف پید ا ہونے کے بعد برازیلین مسلح افواج کے ہسپتال میں ان کانوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔


ای پیپر