file photo

الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی 20 جولائی سے شروع ہوگی
16 جولائی 2020 (16:46) 2020-07-16

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی 20 جولائی سے شروع ہوگی، زیر التو مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا، جن کیسز کی سماعت ہوگی ، ان میں فیصل واوڈا کی دوہری شہریت، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کے کیس شامل ہیں۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نا اہلی کی درخواست پر 21 جولائی کو سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث الیکشن کمیشن نے عدالتی کارروائی ایک ماہ کیلئے مؤخر کی تھی۔


ای پیپر