file photo

ترکی کا فوجی تیارہ گر کر تباہ، حادثے میں سات فوجی اہلکار ہلاک
16 جولائی 2020 (16:40) 2020-07-16

انقرہ: ترکی کا فوجی تیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، ترک حکام نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق فوجی سروے کے لئے نکلا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث دو پائلٹس سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ پیر کے روز سے اپنے مشن پر تھا، طیارے کو حادثہ مشرقی صوبے وان میں پیش آیا، ترک حکام نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


ای پیپر