file photo

سپر ماریو سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گیم بن گئی
16 جولائی 2020 (12:04) 2020-07-16

نیویارک: مشہور ویڈیو گیم ' سپر ماریو' سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گیم بن گئی ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک نیلامی میں ' سپر ماریو برادرز' کی 1985 کی ایک ابتدائی کاپی ایک لاکھ 14 ہزار ڈالرز کے عوض نیلام کی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ گیم دنیا کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل بھی سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والے گیم کا ریکارڈ سپر ماریو کے ہی نام تھا۔ گزشتہ سال فروری میں ہونے والی ایک نیلامی میں اسی گیم کی ایک کاپی ایک لاکھ 150 ڈالرز کے عوض نیلام ہوئی تھی۔


ای پیپر