file photo

اہم امریکی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوگئے
16 جولائی 2020 (11:41) 2020-07-16

نیویارک: اہم امریکی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوگئے، جن شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے ان میں سابق امریکی صدر باراک اوباما، جوبائیڈن، جیف بیزوس، بل گیٹس اور ایلن مسک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل اور اوبر کے اکاؤنٹس بھی بچ نہ سکے، ہیک اکاؤنٹس کی جانب سے ٹوئٹر صارفین سے بٹ کوائن مانگے جارہے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی جلد بحال کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے ہیک اکاؤنٹس کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کی جارہی ہیں۔

ادھر، ایلن مسک کا ٹوئٹراکاؤنٹ ریکوری کے بعد دوبارہ پھر ہیک کرلیا گیا ہے۔


ای پیپر