پشاور میں 69 نان بائی گرفتار
16 جولائی 2019 (23:08) 2019-07-16

پشاور : پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹیاں فروخت کرنے پر 69 نانبائیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 15 کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیاں پشاور کے گھنٹہ گھر، چوک یادگار، پشتخرہ، پجگی روڈ اور ورسک روڈ میں کی گئیں، جہاں 69 نان بائیوں کو کم وزن روٹیاں فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں روٹی کا وزن 190 گرام مقرر کیا گیا ہے، جو بھی نان بائی مقررہ وزن سے کم پر روٹی فروخت کرے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


ای پیپر