مریم نواز نے ٹیلی فون پر رانا ثناءاللہ کو حوصلہ دیا :نبیلہ ثناء
16 جولائی 2019 (22:22) 2019-07-16

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ خان سے ان کے اہل خانہ نے کیمپ جیل میں ملاقات کی ۔ عدالت میں پیشی کے بعد جیل واپسی پر راناثنااللہ خان سے ان کی اہلیہ نبیلہ ثنا، اللہ ، بیٹی ،داماد اور نواسے نے ملاقات کی ۔

رانا ثنااللہ خان کی فیملی نے ان سے دو گھنٹے سے زائد ملاقات کی ۔کیمپ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہر کو اللہ کے سپرد کیا ہے ،آج کے بعد کوئی کھانے کی بات نہیں کرے گا،ہمیں حکومت سے کسی طرح کی سہولتیں نہیں چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف او مریم نواز نے رانا ثنااللہ خان سے ٹیلی پرگفتگو کی اورانہیں حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ ڑرنے والے نہیں ،پارٹی ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں ڈرا دھمکا کر وفاداریاں تبدیل نہیں کی جا سکتیں ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں لیگی کارکنوں پربہیمانہ تشدد سے بھی کچھ نہیں ہوگا ۔


ای پیپر