ٹویوٹا کمپنی کا ڈیم فنڈ اور شوکت خانم کیلئے 20 ملین کا چیک
16 جولائی 2019 (21:47) 2019-07-16

اسلام آباد: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت حال ہی میں وزیر اعظم عمران خا ن کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے عمران خان کو کراچی کے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئے 7.5 ملین روپے کا چیک پیش کیا ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی   کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  علی اصغر جمالی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ دونوں چیک پیش کئے۔

علی اصغر جمالی نے کہا کہ  یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جو کچھ ہمارے بس میں ہو وہ اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کرنا چاہئے۔ ہم پاکستان میں پانی کے بحران کو دور کرنے کے لئے، اور اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے اس ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم پر کاربند ہیں ہم کاروباری برادری کے رہنما بننا چاہتے ہیں، جس سے نہ صرف ہماری معیشت بلکہ مختلف سماجی شعبوں، جیسے تعلیم، سڑک کی حفاظت، ماحول، اور صحت کے شعبوں میں بہتری کا تعاون ملے گا۔

یاد رہے کہ اکتوبر سال 2018 ء میں،IMC نے ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ سالوں میں جاری کئے جانے والے 100 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ یہ 20 ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو مقررہ وقت سے پہلے ہی پیش کردیا گیا،


ای پیپر