نا اہل حکومت سے نجات کیلئے کاروباری حضرات میرا ساتھ دیں:مریم نواز
16 جولائی 2019 (18:56) 2019-07-16

لاہور: مریم نواز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقے کی تباہی کانسخہ ہے، تاجراورکاروباری حضرات حکومت کیخلاف میرا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سودمیں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقے کی تباہی کانسخہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تاجراورکاروباری حضرات نالائق اورنااہل حکومت سے نجات کےلیے میراساتھ دیں، تاجروں اورکاروباری حضرات مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ان کے حقوق کےلیے بھی لڑوں گی۔

یادرہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد ہوگئی ہے۔


ای پیپر