فوٹو/ سوشل میڈیا

پاکستان نے 4 ماہ 20 دن بعد اپنی فضائی حدود کھول دیں
16 جولائی 2019 (10:49) 2019-07-16

اسلام آباد: پاکستان نے 4 ماہ 20 دن بعد اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ سول ایوی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق تمام روٹس کے طیارے اب پاکستانی حدود استعمال کرسکیں گے۔

فضائی ٹریفک 27 فروری کو پاکستان بھارت کشیدگی کے باعث بند کی گئی تھی۔ ائر سپیس بند ہونے سے سول ایوی ایشن کو روزانہ 15 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

اس دوران بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی درخواست پر انہیں فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی لیکن انہوں نے بعد میں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی اور دوسرے روٹ سے روس کی بشکیک کانفرنس میں گئے۔


ای پیپر