انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی شق 181AA کے عملدرآمدکی درخواست
16 جولائی 2019 (00:12) 2019-07-16

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر نے منسٹری آف پاور سے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی شق 181AA کے عملدرآمد پر تعاون کی درخواست کردی ۔

پیر کو چیئرمین ایف بی آر نے منسٹری آف پاور کو مراسلہ میں انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی شق 181AA کے عملدرآمد پر تعاون کی درخواست کی ہے ۔شق 181AA متعلقہ اداروں کو پابند کرتا ہے کہ بجلی و گیس کی کمرشل وانڈسٹریل درخواستوں پر درخواست گزار کی طرف سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے تک عملدرآمد نہ کیا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ منسٹری آف پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کرے۔ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو مطلع کیا جائے کہ انڈسٹریل اور کمرشل بجلی صارفین کے لیے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ ATL میں شامل ہونا ضروری ہے۔

چیرمین ایف بی آر کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل بجلی صارفین گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فایدہ اٹھایں اور 2اگست تک ٹیکس گوشوارے جمع کرا لیں۔


ای پیپر