Source : Yahoo

نواز شریف ،مریم نے جیل میں تیسرا دن کیسے گزارا؟
16 جولائی 2018 (22:48) 2018-07-16

راولپنڈی:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں تین گزر چکے ہیں ،نواز شریف تندرست اور مکمل طور پر فٹ ہیں اور معمول کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں۔

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے اڈیالہ جیل کے تندور کا دورہ کیا اور باورچی خانے کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں تیسری رات گزارنے کے بعد گزشتہ روز نوازشریف نے حسب معمول فجر کی نماز ادا کی اور ناشتے سے پہلے اپنے کمپانڈ میں چہل قدمی کی، ناشتے پر مریم نواز ان کے ہمراہ تھیں اور باپ بیٹی نے انڈے، پراٹھے، جام اور مکھن کا ناشتہ کیا جس کے بعد نواز شریف نے حسب معمول چائے لی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جس میں روم کولر، بیڈ، اٹیچ باتھ، پنکھا اور دیگر سہولتیں موجود ہیں ۔


ای پیپر