Source : File Photo

کرکٹ ورلڈ کپ 2019کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ قرار
16 جولائی 2018 (21:50) 2018-07-16

لندن:سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔ دنیائے کرکٹ کے دیگر پنڈتوں کی طرح سابق برطانوی کپتان ناصرحسین نے ورلڈ کپ2019کے لیے اپنی فیورٹ ٹیم بتا دی ہے،اس وقت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے ون ڈ ے کے دوران کمنٹری پینل نے اپنی اپنی ٹیم کے حوالے سے اظہار خیا ل کیا .

ناصر حسین کے علاوہ باقی تمام کمنٹیٹروں نے ورلڈ کپ 2019کے لیے بھارت اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا ،ان کی اس پیشن گوئی کی وجہ دونوں ٹیموں کا مضبوط ہونا ہے،دوسرے ون ڈے کے دوران ایک کمنٹیٹر نے ایک سال بھی اسی تاریخی گراونڈ پر انگلینڈ یا بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کی پیشن گوئی کی،مذکورہ کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ اور بھارت کواگلے سال ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل دیکھ سکتے ہیں ، تاہم کمنٹری بکس میں بیٹھے ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019میں پاکستان کی جیت کی پیشن گوئی کرڈالی ،انہوں نے ایک کمنٹیٹر کو جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر نظر رکھنا،وہ اگلے سال خاموشی سے ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔

سرفراز احمد کی زیر قیادت اس وقت قومی ٹیم عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے اور اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹونٹی ٹیم ہے ،ناصر حسین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایک بار پھر دنیا کو حیران کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ،،پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔


ای پیپر