Source : Yahoo

افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلیفون،سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی
16 جولائی 2018 (20:47) 2018-07-16

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، اشرف غنی نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورسز کی معاونت کریں گے۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا، اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغان صدر نے اپنی حدود میں بارڈر سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اشرف غنی نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورسز کی معاونت کریں گے، عام انتخابات کے دوران افغانستان کے اندر بھی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔


ای پیپر