Source : Yahoo

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا
16 جولائی 2018 (16:44) 2018-07-16

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی ،جس کے د وران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ہمایوں خان کو ہائیکورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاگیا۔

جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ہمایوں خان کے ذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔


ای پیپر