حیدر آباد میں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ٗ 17 جاں بحق 

16 جولائی 2018 (16:05)

حیدرآباد:قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہالا کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔


یہ المناک حادثہ ہالہ کے قریب پیش آیا جہاں پر سکرنڈ سے واپس آنے والی باراتیوں کی کوسٹر پنکچر ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی تھی کہ سامنے سے آنے والا ٹرالر کوسٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہے جب کہ ہسپتا ل کے ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق زئنور برادری سے تھا، جو سکرنڈ میں شادی کی تقریب کے بعد حیدرآباد واپس جارہے تھے۔

مزیدخبریں