Source : Social Media

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 35 برس کی ہوگئیں
16 جولائی 2018 (15:39) 2018-07-16

لاہور : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں پلی بڑھی۔

کترینہ نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، انہوں نے 2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہیں کامیابی دو ہزار پانچ میں رومانوی کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا اور دو ہزار سات کی "نمستے لندن" سے ملی۔"سنگھ از کنگ"، "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راج نیتی"، "زندگی نہ ملے گی دوبارہ"، "ایک تھا ٹائیگر"، "میرے برادر کی دلہن"، "جب تک ہے جاں"، "دھوم تھری"، "تیس مار خان"، اس کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں۔


ای پیپر