الیکشن کمیشن امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کرے گا
16 جولائی 2018 (15:12) 2018-07-16

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔


ای پیپر