WhatsApp New Privacy Policy
16 جنوری 2021 (18:22) 2021-01-16

اسلام آباد :واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اچھی خبر سامنے آگئی ،واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پالیسی  میں تبدیلی مؤخرکردی ،وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ واٹس انتظامیہ کی طرف سے یہ انتہائی اچھا اقدام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیامیں واٹس ایپ استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین نئی پرائیویسی پالیسی کو لے کر انتہائی پریشان تھے ،جس کے بعد متعدد صارفین نے واٹس ایپ کی اس نئی پرائیویسی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے واٹس ایپ کے متبادل نئی ایپس ڈائون لوڈ کرنا شروع کر دی تھیں ،متعدد ممالک میں حکومتوں نے واٹس ایپ انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا تھا ،حکومت پاکستان نے بھی واٹس ایپ کو پاکستان میں بند کرنے اور دیگر ایپلی کیشن متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کے انتہائی سخت ردعمل کو دیکھتے ہو ئے نئی پرائیویسی پالیسی کو موخر کر دیا ،فوا د چوہدری کا کہنا تھا واٹس ایپ کی طرف سے   یہ درست سمت کی جانب ایک  قدم ہے،دنیا بھر سے شدید تنقید اور متبادل ایپلی کیشنز پر منتقل ہوتے ہوئے صارفین کے پیش نظر واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پالیسی  میں تبدیلی مؤخرکردی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں پرائیویسی پالیسی کو تین ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے،واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کسی صارف کا اکاؤنٹ 8 فروری کے بعد بند نہیں کیا جائے گا۔

 چند روز قبل واٹس ایپ  نے نئی پرائیوسی پالیسی کے تحت صارفین کا ذاتی ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واٹس ایپ  پرائیویسی پالیسی  کا فیصلہ مؤخر ہونے کو درست  قرار د دیتے ہوئے کہا یہ درست سمت کی جانب ایک اچھا قدم ہے۔


ای پیپر