Karachi City New Revolution
16 جنوری 2021 (17:16) 2021-01-16

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا شہر اور ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں مل کر کام کرینگی ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارشوں کےبعدوفاقی،صوبائی حکومت نے نکاسی آب کیلئےپلان بنایا، خوشی ہے کہ فریقین ملکر کام کر رہےہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا  سندھ حکومت کراچی کے 3 بڑے نالوں  پر کام شروع کر رہی ہے ، محمود آباد نالے پر قائم   تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،نالوں کی صفائی اور بہتری کیلئے ملکر کام کررہے ہیں،  خوشی ہے  کہ فریقین ملکر کام کر رہےہیں،انہوں نے کوشش ہے مئی ، جون سے پہلے نالوں پر کام ختم کردیں، ایف ڈبلیو او نے کام شروع کر دیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا  سب ملکر کام کرتےہیں تو کام بہت اچھے طریقے سے ہوتا ہے، کراچی والے کچھ عرصے سے وفاقی  اور صوبائی حکومت کی طرف دیکھ رہے تھے، کراچی کے منصوبوں پر وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،  نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی، نالوں پر تجاوزات کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے،امین الحق نے کہا کراچی شہر کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کر ہے ہیں ، خوشی کی بات ہے کراچی پیکج پر کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،انہوں نے کہا شہر اور ملکی ترقی میں ایم کیو ایم ساتھ  چلے گی۔


ای پیپر