عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21 ڈالر سستا ہو گیا
16 جنوری 2021 (21:31) 2021-01-16

کراچی : عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سے 1لاکھ 13 ہزار200 روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار400 روپے ہو گئی اسی طرح 686 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار51روپے گھٹ کر  96 ہزار365 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا18ڈالر سستا ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500روپے اور دس گرام سونا 429 روپے سستا ہو گیا۔


ای پیپر