PM Modi
16 جنوری 2021 (19:08) 2021-01-16

لاہور :پلوامہ کا ڈرامہ بے نقاب  ہوگیا،بالاکوٹ کی سازش بھی پکڑی گئی،بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹس نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

23 فروری 2019  کو براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل کے سابق سی ای او پارتھو داس  کے ساتھواٹس ایپ  چیٹ میں گوسوامی نے بتایاکچھ بڑا ہو گا،عام حملے سے بڑا اور عین اسی وقت کشمیر میں بھی کچھ بڑا ہو گا،14 فروری کو پلوامہ میں خود کش بم دھماکے میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا۔

26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ،پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر فرار ہوگئے۔

27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ،ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا اور ساری دنیا کے سامنے امن کی خاطر چائے پلا کر بھارت کو  لوٹا دیا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی پاکستان دشمنی بےنقاب ہو چکی ،پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ نے کچا چٹھا کھول  دیا،پلوامہ ڈرامے کے ناقابل تردید شواہد پوری دنیا کے سامنے آچکے ،پاکستان کا موقف بھی سچ ثابت ہو گیا ،پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آگیا،بھارتی میڈیا بھی سچ چھپانے میں بھی ناکام ہو گیا ،پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا۔

نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے،بھارتی اینکر گوسوامی کی لیک ونے والی واٹس ایپ چیٹ نے سب کچا چٹھا کھول دیا،گوسوامی کی چیٹ لیک ہونے کے بعد بھارتی حلقوں اور ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے ،جس کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹیاں یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ مودی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے اسے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ۔


ای پیپر