حکومت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر رضا مند ہو گئی، ذرائع
16 جنوری 2021 (18:27) 2021-01-16

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام ایک سال معطل رہنے کے بعد بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ کیونکہ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بجلی مہنگی کئے بغیر پروگرام بحال نہیں کیا جائیگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بجلی فوری طور پر ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ پیر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی دو مراحل میں 3 روہے 30 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی جائیگی۔ بجلی مزید مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ساڑھے سو ارب روپے کا بووجھ پڑے گا۔ بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کی منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 


ای پیپر