US politics live – follow all the latest
16 جنوری 2021 (15:52) 2021-01-16

واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری والے دن کی تیاری کیلئے ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ،واشنگٹن فوجی چھائونیوں میں تبدیل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے قبل ہی واشنگٹن کی سڑکیں کسی فوجی چھائونی کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے امریکہ میں کوئی بڑا حملہ ہونے والا ہے ،جوبائیڈن کی تقریب حلف بردار ی کیلئے واشنگٹن کی سڑکیں بند اور ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔

نومنتخب امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر واشنگٹن میں  ہزاروں فوجی تعینات ہیں، اور دارالحکومت کسی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

امریکی سیکیورٹی ادارے 20 جنوری کو ہونے والی تقریب سے قبل یا اس دن واشنگٹن میں پر تشدد واقعات کی وارننگ دے چکے ہیں۔ نیشنل گارڈ بیورو کے مطابق ، سات ہزار اہلکار دارالحکومت پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید 18 ہزار اہلکار واشنگٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں۔

کانگریس کی عمارت بھی عوام کے لیے بند کی جا چکی ہے اور اس کے ارد گرد عارضی باڑ لگا دی گئی ہے۔ کانگریس کی عمارت کے قریب کئی شاہراہیں، جہاں عمومی طور پر لوگوں اور گاڑیوں کا رش ہوتا ہے، خالی نظر آ رہی ہیں۔


ای پیپر