pti,inflation,steadily,ghee,sugar,eggs,high,prices
16 جنوری 2021 (11:41) 2021-01-16

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو ررہا ہے گھی ٗ چینی اور انڈوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ عوام کی قوت خرید سے باہر۔

تفصیلات کے مطابق تمام حکومتی دعوئوں کے باوجود عوام تک اشیا خورد و نوش کی اصل قیمتوں پر فراوانی ممکن نہیں ہو رہی ۔ اصل قیمت سے زائد سے روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت ہو رہی ہیں جبکہ ان کے قیمت ویسے ہی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔

پنجاب بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ گھی کی قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ چند روز قبل گھی کی قیمت 232 روپے فی کلو تھی اب اس کی قیمت 265 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ جس آئل کی فی کلو قیمت 235 روپے تھی اب اس کی قیمت 270 روپے ہو گئی ہے۔انڈے 153 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گھی ٗ چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری ایکشن لے ۔ الیکشن کے موقع پر دیگر بڑے بڑے دعوئوں کے ساتھ یہ  دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ غریب عوام کو ریلیف ملے گا تو کم از کم حکومت یہی کرے تو گزشتہ حکومت جتنی قیمتوں ہی کر دے ۔


ای پیپر