آزادی حاصل ہونے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے : عمران خان
16 جنوری 2020 (19:21) 2020-01-16

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین صورتحال کا اعتراف ہے۔

ٹوئٹر پروزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔یواین سیکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دوبارہ زیربحث آئی اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔


ای پیپر